اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر شہباز شریف کیخلاف 16 ارب روے کی منی لانڈرنگ مقدمے میں تحقیقات کر نے والے ایماندار افسر کی رحلت پر رنجیدہ ہوں ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ کرائم منسٹر شہباز شریف کیخلاف 16 ارب روے کی منی لانڈرنگ کامقدمہ تیار کرنے اور اس کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان، جن کا شمار نہایت ایماندار اور بہادر افسران میں ہوتاتھا،کی رحلت پر نہایت رنجیدہ ہوں۔عمران خان نے کہاکہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔