اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ، دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی بھرپور خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ، مودی سرکار کی جانب سے دریائے چناب پر 540میگا واٹ کے کوار ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540میگا واٹ کے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے جوسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب کے پانی پر پاکستان کاحق ہے