ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

11مئی سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا ہو گا ؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سما ء کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں درجہ حرارت سات سے نو درجہ بڑھے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں چھ سے آٹھ سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے احتیاط کریں اور اپنے ساتھ پانی اور جوس رکھیں۔کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے، جب کہ پشاور میں بھی ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔شہر کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہری دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں، جب کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…