اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی چینی سفارت خانے آمد،وفاقی وزرائ احسن اقبال ،رانا ثنائ اللہ, مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کھر بھی ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے قائم مقام چینی سفیر اور سفارتی عملے سے کراچی واقعہ پر اظہار افسوس کے ساتھ چینی شہریوں کی ہلاکت پر بھی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے دشمن پاک چین دوستی میں دراڑیں نہیں ڈال سکتے پاک چین دوستی مضبوط تعلقات پر استوار ہے جو ہر غم و خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں