ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے تو 30مئی سے قبل انتخابات کا اعلان کر دیں ورنہ ۔۔۔ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی/لاہور/پشاور/جہلم (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفاتر کے باہر احتجاج اورچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مبینہ جانبدارانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ہے ،الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر تحریک انصاف کے

احتجاج میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی موجود رہے۔مظاہرے سے قبل کراچی میں ای سی پی آفس کے باہر پولیس تعینات تھی اور سیکیورٹی انتظامات کے تحت 3 موبائل وینز بھی جائے وقوعہ پر موجود تھیں اس حوالے سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے لئے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو خط بھی تحریر کیا تھا۔دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے اسلام آباد میں ای سی پی آفس جانے والے راستے بند کرنے اور کنٹینرز لگانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر پورے ملک میں صرف ٹوکن احتجاج ہے اور بیوقوف حکومت پورا ملک ہی بند کر کے بیٹھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کلومیٹرز میں کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، یہ بوکھلاہٹ کی علامت ہے، جب ہم باقاعدہ تحریک شروع کریں گے تو ان کا کیا بنے گا؟پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے لیکن جس طریقہ سے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئیے گے اس سے لگتا ہے ،موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ سال اسی الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم نے احتجاج کیا تھا تو ہم نے اجازت اور سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی تھی۔وفاقی اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اور اراکین الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پہنچے اور احتجاج کیا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن میں عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی تھیں اور باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تعینات تھی۔الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی خواتین کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے ’پاک فوج، زندہ باد، زندہ باد اورچیف الیکشن کمشنر، استعفیٰ دو کے نعرے لگائے۔احتجاج میں شرکت کیلئے سابق وزیر اطلاعات شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور عامر ڈوگر بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پہنچے۔الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر یہ پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں تو 30مئی سے پہلے انتخابات کا اعلان کردیں ورنہ عمران خان کال دے گا اور ایسی کال ہو گی کہ

ساری قوم اسلام آباد ہو گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوئے تو اس کے نتیجے میں جو خونریزی اور تشدد ہو گا، اس کے ذمے دار یہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن اتنی اچھی نہیں تھی جتنی ان بیوقفوں کی وجہ سے اچھی ہوئی، چور ڈاکو لٹیرے سعودی عرب جارہے ہیں، ان کو سعودی عرب میں بھی نعروں کا سامنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ان سب نے ای سی ایل سے اپنا نام کٹوایا ہے،

اب الیکشن کو کوئی نہیں روک سکتاشیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو عمران خان نے باضابطہ کال نہیں دی، عمران خان ایسی کال دے گا کہ ساری قوم اسلام آباد ہوگی۔اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ راستے بند ہونے کے سبب ہمارے ہزاروں کارکن یہاں پہنچ نہیں سکے، سب نے دیکھ لیا کہ لاہور، کراچی، پشاور میں ہمارے جلسے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی، ہمارا یہاں آنے کا مقصد لوگوں کو بلانا نہیں تھا۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے جمہوری حکومت کی حیثیت سے پی ڈی ایم اور بلاول بھٹو کو جلسے کرنے سے نہیں روکا تاہم یہ ایک امپورٹیڈ کرپٹ حکومت ہے لہٰذا یہ اخلاقی جواز نہیں رکھتی اس لیے ان کو تحفظات لاحق ہیں اور یہ جہاں چار بندے دیکھتے ہیں تو ان کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے ای سی ایل سے 3ہزار نام نکالے تو ان کو چاہیے کہ کوٹ لکھپت جیل کے

دروازے بھی کھول دیں تاکہ سارے مجرم وہاں سے نکل آئیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 90 دن میں الیکشن کرائیں اور اس وقت پاکستان کی قوم کو الیکشن سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے مظاہرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے روکا گیا، پاکستان کی پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے سینکڑوں کارکن موجود ہیں،

آپ آئینی طور پر پابند ہے کہ 90 دن میں الیکشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں منڈی لگائی گئی، سنگ مر مر کی بلڈنگ نے ایک آنکھ بند کرکہ فیصلہ دیا۔بعد ازاں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے باہر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ادھرلاہور میں بھی تحریک انصاف رہنمائوں اور کارکنان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے

سامنے تعینات کر دی گئی، الیکشن کمیشن کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، شہریوں کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ بھی الیکشن کمیشن دفتر پہنچے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما میاں محمد الرشید نے الیکشن کمیشن کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو ڈی سیٹ کیا جائے، آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، الیکشن کمیشن اگر اپنا رویہ درست نہیں کرے گا

تو ہر روز مظاہرہ ہو گا، منحرف اراکین کا ریفرنس الیکشن کمیشن کے پاس پڑا ہے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا جانبدار رویہ ہمیں بالکل قبول نہیں ہے، الیکشن کمیشن ہوش کے ناخن لو، لوٹوں کے کیس کو التوا میں ڈالنے کی ضرورت نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ضمیر، ایمان اور پاکستان بیچا، ان لوٹوں کو فوری طور پر

ڈی سیٹ کیا جائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن امریکہ کے ایک ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے، دن کی روشنی میں آئین شکنی کی گئی، الیکشن کمیشن ستو پی کر کیوں سویا ہوا ہے، الیکشن کمیشن عوام کے اس رویے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اگر ہمارا راستہ بند کیا گیا تو عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے، جب ہمارے لیڈر کی کال آئی تو یہ عوام آپ کو دفاتر سے باہر نکال دے گی،

اگر لوٹوں کا محسابہ نہیں کریں گے تو عوام آپ سے حساب لے گی۔تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو فوری طور پر فارغ کیا جائے، الیکشن کمیشن اپنی جانبداری ختم کرے، جو ریفرنس ہم نے بھیجے ہیں ان کا فوری فیصلہ کیا جائے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہو گیا کارکنان اور قائدین منشتر ہو گئے۔

فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے جہلم میں بھی الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج سے آگاہ کیا۔ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ ’پورے ملک کی طرح جہلم میں بھی الیکشن کمیشنر کے خلاف احتجاج جاری ہے، عوام لوٹا کریسی اور ضمیر فروشی کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشنر کو اپنے عہدے کی پاسداری نہ کرنے پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتی ہے،

پی ٹی آئی کے ترجمان صدام کنبھر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، آفتاب صدیقی، راجہ اظہر اور سیف الرحمان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما مظاہرین میں شامل تھے، احتجاج میں شرکا نیالیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا الیکشن کمیشن کے باہر خطاب احتجاجی

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے شرموں کو شرم دلانے آئے ہیں، آپ الیکشن کمیشن ہیں آپ الیکشن کمیشن کب سے بن گئے، آپ الیکشن کمیشن ہیں آپ کرپشن کمیشن کب سے بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جس کے داماد ہوں بحیثیت داماد ان کی خدمت نہ کرو، یہ سیاہ دن چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن لوٹوں کا سرپرست ہے، جنہوں نے اپنا ضمیر بیچا، پنجاب والے نے ریفرنس بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ انڈوں پر مرغی کی طرح بیٹھ گئے ہو، ہمیں مرغی ذبح کرنا آتی ہے ادھر پشاور میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفترکے باہر احتجاج کیا گیا۔پی ٹی آئی کے ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی ظاہر شاہ طورو، عبدل السلام اور دیگر کارکنان احتجاج میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہے۔

مظاہرین نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے فنڈز کا حساب کیوں نہیں مانگا جارہا ہے۔احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین کے درمیان شدید دھکم پیل ہوئی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…