سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ مارنس لبوشین نے کہا کہ یہ ایک شاندار دورہ رہا، پاکستانی تماشائیوں نے جتنی حوصلہ افزائی کی ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ میں کرکٹ کھیل رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا ہے۔آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ سیریز میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔اسی پوڈ کاسٹ کے دوران شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا۔