ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یوکرینی دلہن کافی مشین لیکر بھارت پہنچ گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)جیسے ہی یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی افواج کی بمباری اور میزائلوں کی بارش ہوئی تو بہت سے لوگ ضروری سامان لے کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے لیکن ایک خاتون نے جنگ زدہ علاقے سے نکلتے ہوئے اپنا مہنگا سامان چھوڑ کر

کافی مشین لے جانے کا انتخاب کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ اینا ہوروڈٹسکا نے نئی دہلی میں ایک وکیل انوبھو بھسین سے شادی کی۔بھارتی وکیل نے کہا کہ اینا ایک تربیت یافتہ میک اپ آرٹسٹ ہے لیکن انہوں نے کافی مشین کو بھارت لانے کے لیے اپنا مہنگا میک اپ چھوڑ دیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ مشین ہماری محبت کی کہانی کا اصل ہیرو ہے۔اینا نے بتایا کہ کافی مشین، ان کی دادی نے انہیں شادی کے تحفے میں دی تھی، اسی لیے وہ اپنے قیمتی سامان کے بدلے کافی مشین لیکر بھارت آئیں۔دوسری جانب بھارتی وکیل نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا سفر جس دن سے ہم ملے تھے، ایک دیوانہ وار رہا ہے لیکن ہم نے مل کر ہر رکاوٹ اور ہر مشکل کو عبور کیا ہے جو ہمارے راستے میں آئی تھی۔انہوں نے اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ میں آپ کے ساتھ اس نئی زندگی کو شروع کرنے کے لیے پرجوش ہوں، آپ کو گھر میں خوش آمدید۔واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات 2019 میں ہوئی تھی جب اینا ٹرپ پر بھارت آئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…