ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ہونڈا کا سالانہ 20لاکھ برقی گاڑیاں بنانے کا اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جاپان کی معروف کار ساز کمپنی ہونڈا نے سالانہ 20 لاکھ برقی گاڑیاں بنانے کا اعلان کیا ہے اور یہ ہدف 8 سال میں پورا کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ہونڈا موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کے ساتھ اپنی برقی گاڑیوں کی اقسام اور پیداوار کو وسعت دے گی کہ

2030 تک ہر سال دنیا بھر میں 20 لاکھ برقی گاڑیاں تیار کی جائیں۔جاپانی کار ساز کمپنی حکام نے کہا ہے کہ وہ 30 ماڈل پیش کریں گے اور برقی گاڑیوں کی پیداوار کمپنی کی سالانہ پیداوار کا تقریباً نصف ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں ہونڈا کی لائنز پر تمام اقسام کی 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ساز کمپنی 2024 میں تجارتی استعمال کیلئے ایک مِنی نمونے کو متعارف کروا کر اپنی نئی ای وی (الیکٹرک وہیکل) حکمتعملی میں پہلا قدم اٹھائے گی، اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ سے 20 لاکھ ین کے درمیان، یا لگ بھگ 8 سے 16 ہزار ڈالر ہوگی، اس حکمت عملی کے تحت 2024 کے موسمِ بہار میں تمام سالڈ اسٹیٹ بیٹریوں کیلئے ایک نمائشی لائن تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ اگلی نسل کے جدید ترین آلات برقی گاڑیوں کے درجے کو ان گاڑیوں کے فاصلے سے کافی بڑھا دیں گے جتنا فاصلہ اس وقت لیتھیم اِیون بیٹریاں استعمال کرنے والی گاڑیاں طے کرتی ہیں۔جاپانی کار ساز کمپنی برقی گاڑیوں سے متعلقہ تحقیق و ترقی پر اگلے 10 سالوں کے دوران 50 کھرب ین یا تقریباً 40 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…