راولپنڈی (آن لائن )پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈمرزااسلم بیگ نے کہا ہے کہ فوج اوراعلیٰ قیادت کیخلاف مذموم بیانات کومستردکرتاہوں،میرے حوالے سے میڈیاپرغلط بیانات چلائے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پاک فوج میری پہچان اورمیری شان ہے۔اس کاہرسپاہی اورافسرمیرے لیے قابل احترام ہے ۔فوج کے جوانوں اورافسروں کیخلاف بات کرناشان کیخلاف ہے۔ اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے ۔جب تک اللہ تعالی نے
زندگی دی ہے فوج کی شان میں دماغ،دل،زبان چلتی رہے گی۔فوج کیخلاف جوتحریک چل رہی ہے وہ ہمارے د شمنوں کی سازش ہے ۔ میرے بچو دشمنوں کے سازشوں میں نہ پڑیں۔پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈمرزااسلم بیگ سے منسوب سوشل میڈیا پر چلنے والا آڈیو کلپ جعلی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے ۔