ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ ہیڈ کوچ کا رمضان کے پورے مہینے روزے رکھنے کا اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ ہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین نے رمضان کے پورے مہینے روزے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایک انٹرویو میں سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ روزے رکھنے کا اتنا فائدہ ہو گا، میں نے اب رمضان میں پورے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

۔سیگفیڈ ایکمین نے بتایا کہ شروع میں مجھے اس کا عادی ہونا پڑا، میرے سر میں درد بھی ہوا، معدے کا مسئلہ بھی ہوا تاہم یہ دو چار روز رہا۔ڈچ کوچ کے مطابق پہلے میں سمجھتا تھا کہ یہ جو تجربہ میں کر رہا ہوں یہ زیادہ نہِیں ہو گا،کچھ دن تک رہے گا لیکن پھر مجھے سب ا چھا لگنے لگا اور میں اس کا عادی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ روزوں نے مجھے میرے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھے کب کیا کرنا ہے،کب کیا نہیں کرنا، میرا جب دل چاہتا تھا پانی پیتا، پھل کھاتا، ڈرائی فروٹ کھاتا تھا، اب ایسا نہیں ہے، اب مجھے پتہ ہے کہ مجھے کتنا انتطار کرنا ہے اور کب کھانا ہے۔سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ روزوں نے مجھے پر سکون بنایا ہے، جہاں آپ رہتے ہیں وہاں آپ کا تعلق مضبوط ہوتا ہے کیونکہ میرا اس بات کا یقین ہے کہ جس ملک میں ہوں وہاں کا کلچر اپناؤں، آس پاس جو لوگ کر رہے ہوں وہ کرنا چاہیے۔ڈچ کوچ کا کہنا تھا کہ اب میں کھلاڑیوں کے ساتھ رہ کر روزے رکھ رہا ہوں، وہ سوچ رہے ہوں گے کہ جو کام میں کر سکتا ہوں تو وہ بھی کر سکتے ہیں حالانکہ وہ سب ان دنوں ٹریننگ کر رہے ہیں، انھیں اس کے مطابق پلان کرنا پڑتا ہے لیکن میں چاہتا تھا کہ جو کھلاڑی کر رہے ہیں اس کا تجربہ کروں اور مجھے یہ تجربہ اچھا لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…