اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں عبدالقوم نیازی نے خود پر لگے تمام الزمات مسترد کر دیئے۔عمران خان نے بھی سردارعبدالقیوم نیازی کے مؤقف کی تائید کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونیکی پیشکش کرتے ہوئے اپنے خلاف سازشوں سے عمران خان کو آگاہ کیا۔عمران خان نے معاملات حل کرانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کل تک تمام حقائق کاجائزہ لیکرفیصلہ کریگی۔عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی واپس کرنے پر تیار ہوں۔