اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کارکن نے ایم کیو ایم کا جھنڈا جلایا تو ردعمل میں تحریک انصاف کے دفتر کو آگ لگا دی گئی ، کراچی میں پریشان کن صورتحال

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی) کراچی میں ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے جھنڈے بھی جلائے جبکہ پی ٹی آئی کے دفتر کو جلانے سے متعلق سوشل میڈیا پر دعوے بھی کیے جارہے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی پارٹی کی جانب سے اس حوالے

سے کوئی واضح موقف جاری نہیں کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے اتحاد کے ختم ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنان کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں اور ایک کارکن نے تو اپنے غصے کا اظہار ایم کیوایم کے جھنڈے کو آگ لگا کر کیا ۔جھنڈا جلانے سے معاملہ شروع ہو ااور بڑھتا بڑھتا شدت اختیار کر گیا ، ایم کیوایم کارکنا ن نے بدلہ لینے کیلئے کراچی کے علاقے کورنگی میں پی ٹی آئی کے دفتر کو آ گ لگا دی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایم کیوایم کے دفتر پر چاکنگ بھی کی گئی ہے ، اور دیواروں پر ” جیئے عمران“ کے نعرے درج ہیں ۔جس کے باعث بھی ایم کیوایم کے کارکنوں میں اشتعال پھیلا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے ۔اس سنگین معاملے پر تحریک انصاف اور ایم کیوایم دونوں ہی خاموش ہیں اور ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی رد عمل یا موقف سامنے نہیں آ سکا ۔دوسری جانب نجی ہوٹل میں نور عالم خان کے ساتھ شہری کی جانب سے بدتمیزی کا معاملہ،تھانہ سکرٹریٹ میں نور عالم خان کی جانب سے شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا۔میرے ہمراہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی تھے ۔ایک نامعلوم شخص نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ہم نے اسے اگنور کیا اور افطار کے لئے کھانا لینے اٹھے ، درخواست کے متن میں کہاگیاکہ دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دی ۔اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کر دیا ۔اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان بدتمیزی کر چکے ہیں ۔شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…