پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لڑکی خوبصورت نہ بھی ہو تو جہیز دیکر شادی ہوسکتی ہے بھارتی کتاب کاموضوع تنازعے کا باعث بن گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں شعبہ نرسنگ کے طلبہ کے لیے ایک نصابی کتاب کا موضوع تنازعہ کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کتاب میں موجود ایک موضوع میں جہیز کے نظام کے فائدے اور نقصانات بتائے گئے جس میں کچھ انتہائی متنازعہ نکات بھی شامل ہیں

۔رپورٹس کے مطابق نکات میں یہ بھی شامل ہے کہ بدصورت لڑکیاں جہیز دیں تو ان کی بھی شادی ہو سکتی ہے۔کتاب میں موجود موضوع کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد سول سوسائٹی میں کافی غصہ پایاجارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا صفحہ ٹی کے اندرانی کی نرسوں کیلئے سوشیالوجی کی نصابی کتاب کا ہے جس میں جہیز کے فوائد کے بارے میں بتایا گیا ۔اطلاعات کے مطابق جیسے ہی تصویر وائرل ہوئی، شیو سینا کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ پریانکا چترویدی نے اس کی مذمت کی اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ایسی کتابوں کی فروخت روک دیں جبکہ انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ایسی چیزیں نصاب میں شامل ہیں۔کتاب کے مطابق جہیز نئے گھر کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ عورت اپنے ساتھ فرنیچر، الیکٹرانک آلات اور گاڑی ساتھ لاتی ہے۔جہیز کا ایک اور فائدہ جس کا کتاب میں ذکر ہے کہ لڑکیوں کو ان کے والدین کی جائیدادوں میں حصہ ملتا ہے اس کے علاوہ کتاب میں جہیز کے نظام کا ایک بالواسطہ فائدہ بھی درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ والدین نے اب اپنی بیٹیوں کو تعلیم دینا شروع کر دی ہے تاکہ انہیں کم جہیز دینا پڑے۔رپورٹس کے مطابق کتاب میں جہیز کا آخری اور سب سے زیادہ متنازعہ فائدہ یہ بتایا گیا کہ جہیز بدصورت نظر آنے والی لڑکیوں کو جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…