پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

‘سپریم کورٹ کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا تجزیہ

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے۔نیا دور ٹی وی کے پروگرام میں عرفان قادر نے کہا ہے کہ

سپریم کورٹ کو کہنا چاہیے کہ اس طرح سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی کوئی نظیر نہیں۔ چونکہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل ہوا ہی نہیں، اس لئے ووٹنگ آرٹیکل 254 کے تحت ہر حالت میں ہوگی، خواہ اس میں تاخیر ہو چکی ہے لیکن اس عمل کو ضرور کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو اسناد فارغ ہونے کی دلیل ہے،جس کا مطلب کھیل ختم ہو چکا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رائیونڈ روڈ پر واقعہ مدرسہ جامعہ مدینیہ جدید میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کر رہی ہے کل انہوں نے وزیروں کو اسناد دیں اور اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں دنیا نے ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کر لیا ہے تو پھر وزیر خزانہ کو کیوں محروم رکھا گیا ہے، اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو پھر وزیر خزانہ کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا گیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں او آئی سی بہت اہم تھی بہت اچھی تھی تو پھر وزیر خارجہ کو کیوں محروم رکھا گیا ،کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے لیکن امریکی صدر فون نہیں اٹھاتا اور چین گئے لیکن چینی قیادت نے ملاقات نہیں کی بلکہ ویڈیو لنک پر بات ہوئی،اگر ویڈیو لنک پر ہی ملاقات کرنی تھی تو پھر ادھر سے ہی کر لیتے، اتنے خرچے کیوں کیے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بم کیوں گریا جارہا ہے عوام تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دے دیا ہے،



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…