منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی مشہور یونیورسٹی میں فحش پارٹیوں کا انکشاف

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے ممتاز تعلیمی ادارے آئی بی اے میں متنازعہ محفلیں ہونے لگی ہیں۔ آئی بی اے کی انتظامیہ نے ریو پارٹی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ملک کے صف اول کے تعليمی ادارے ميں 24 مارچ کو ہونے والی ’’ريو پارٹی‘‘کی

وہاں کی انتظاميہ نے بھی تصديق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ اسٹوڈنٹس کنڈکٹ کمیٹی کو بھیج دیا گيا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی بی اے کراچی ميں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہونے والی يہ چوتھی ريو پارٹی تھی جس میں موسيقی کی دھنوں پر نيم برہنہ ہوکر نوجوان رقص کرتے رہے۔قابل اعتراض’ريو پارٹی ‘ ميں شريک طلباء نے غير اخلاقی حرکتيں کرکے اپنی مادرعلمی ميں اخلاقيات کا جنازہ نکال ديا۔ ذرائع کے مطابق اس متنازع محفل ميں کھلم کھلا منشیات بھی استعمال کی گئیں۔پارٹی ميں شامل طلبا نے ایک مخصوص بین الاقوامی گروہ کا جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔ شرکاء کی اکثریت کا تعلق سوشل سائنسز کی فيکلٹی سے ہے۔تعلیمی ادارے میں قابل اعتراض پارٹی پر اسلامی جمیعت طلبہ سمیت مختلف طلبہ تنظیموں نےآئی بی اے کے مرکزی دروازے پراحتجاج کیا۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا انتظامیہ خود کواس واقعے سے بری الزمہ قرارنہیں دے سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…