شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری کا اعلان

28  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردای نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی

نے حکومت کے خلاف جاتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کام کریگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے بی اے پی سے بھر پور تعاون کریں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بی اے پی کے چار ایم این ایز متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے بطور جماعت کیا ہے۔شہباز شریف کے مطابق بلوچستان کے عوام کیلئے ہم صدق دل سے کام کریں گے، 4ایم این ایز کاساتھ دینے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بی اے پی کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آصف علی زردای نے کہا کہ آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے، شہباز شریف کو جلد از جلد وزیر اعظم بنائیں گے، انہوں نے خالد مگسی کو مخاطب کرنے ہوئے کہا کہ خالد بھائی! بلوچستان کی مجھ پر مہربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، ہم بلوچستان سے منسٹر لیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…