اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) سینئر اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں براہ راست نشریات کے دوران جھگڑا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آروائی کے سینئر اینکرز ارشد شریف اور وسیم بادامی کے مابین لائیو ٹرانسمیشن کے دوران جھگڑا ہو گیا
جس پرارشد شریف پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔نجی ٹی وی پر امر بالمعروف جلسے کے حوالے سے ٹرانسمیشن جاری تھی وزیراعظم کے خطاب پر تجزیہ کیا جارہا ہے کہ جبکہ پروگرام کی میزبانی وسیم بادامی اور ماریہ میمن کر رہے تھے جبکہ پینل میں کاشف عباسی ، چودھری خادم حسین ، ارشد شریف ، صابر شاکر اور رئوف کلاسرا شامل تھے ۔ اس دوران سینئر صحافی ارشد شریف نے کسی نقطے پر اعتراض کیا تو وسیم بادامی نے انہیں بولنے کا پورا موقع نہ دیا اس بات پر دونوں میں بحث شدت اختیار کر گئی جس پر سینئر صحافی ارشد شریف پروگرام چھوڑ کر چلے گئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں تاہم کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھے گی۔
اے آر وائی کے اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں اے آر وائی کی براہ راست نشریات کے دوران جھگڑا، ارشد شریف اٹھ کر چلے گئے#IamImranKhan #امربالمعروف #27MarchJalsa #AmarBilMaroof #جاگ_اٹھا_ہےسارا_پاکستان pic.twitter.com/alHC1swLBz
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) March 27, 2022