پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اللہ نے ہمیںکبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا ،ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے باضابطہ دعوت نامے کے باوجود وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کی اور واپس روانہ ہو گئے ۔ واپسی کے موقع پر صحافیوں نے

چلتے چلتے سوالات کئے جن کے جوابات دئیے گئے ۔ روانگی کے موقع پر صحافیوں نے شاہ محمود قریشی سے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات زبردست رہی ۔صحافی نے سوال کیا چوہدری برادران آپ کو یہاں سے خالی ہاتھ تو نہیں لوٹا رہے جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ نے ہمیںکبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا ۔ ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے چہرے پر کسی قسم کی مایوسی نہیں ہے ۔ صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہیں عمران خان کی حکومت کا پتہ کٹ تو نہیں چکا جس پر پرویز خٹک نے فوری جواب دیا اللہ نہ کر ے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ معاملات اتنے سیدھے نہیں جتنے لگ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ق ) کے رہنماطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پارٹی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیدیا ہے ، وہ سیاہ کریں یا سفید ان پر منحصر ہے ، ہمارے آپشنز محدود ہو چکے ہیں،ہم اسی ماہ فیصلہ کر لیں گے ،ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…