جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سارہ خان نے علی مرچنٹ سے علیحدگی کی وجہ بتادی

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی ماڈل اور اداکارہ سارہ خان نے 12 سال بعد اپنے سابق شوہر علی مرچنٹ سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔لاک اپ شو میں ایک ساتھ موجود سارہ خان اور علی مرچنٹ ایک بار پھر خبرویں کی زینت بن گئے ہیں۔

لاک اپ شو سے چند روز قبل سارہ خان اور علی مرچنٹ کی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ماڈل نے سابق شوہر کو ماضی کا قصہ چھیڑنے سے روک دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ خان نے پہلی بار اپنے شوہرسے علیحدگی سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ علی مرچنٹ نے مجھے ‘مساج پارلر ورکر’ کیلئے دھوکا دیا، لیکن میں نے سابق شوہر کو 350 سے زائد مرتبہ چانس دیا۔انہوں نے کہا کہ علی مرچنٹ نے جس خاتون کیلئے مجھے دھوکا دیا، وہ ممبئی میں میرے ہی مساج پارلر میں کام کرتی تھی۔لاک اپ شو میں علی مرچنٹ گزشتہ ہفتے داخل ہوئے دونوں نے 2010 میں بگ باس سیزن 4 میں شادی کی تھی، جس کے 2 ماہ بعد ہی اداکارہ نے طلاق کیلئے درخواست دائر کی۔سارہ خان نے لاک اپ شو کی گزشتہ قسط میں انکشاف کیا کہ علی مرچنٹ کو طلاق کیلئے درخواست دینے سے پہلے کئی مواقع دیئے، جس نے میرے ہی مساج پارلر میں کام کرنے والی خاتون کیلئے مجھے دھوکا دیا۔ماڈل و اداکارہ کو کرن ویر بوہرا سے گفتگو کرتے سارہ خان نے کہا کہ علی مرچنٹ اْس دوران مجھے ہر وقت پریشان کرتا، بے عزت کرتا، میں نے اسے اس وقت بھی موقع دیا جب میں نے اس کا جھوٹ پکڑلیاکیونکہ یہ میرا پہلا تعلق تھا جسے ظاہر ہے میں جانے دینا نہیں چاہتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…