اسلام آباد، ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل اتوا ر کو بلاول بھٹو کی لاہور آمد پرپیپلز پارٹی کو ایک بڑی کامیابی اور پی ٹی آئی کو ایک بڑادھچکاملنے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ پیپلز پارٹی کو اپنا ایک بڑا سرمایہ واپس ملنے والا ہے جبکہ پی ٹی آئی اس باعزت اور باوقار شخصیت کے چہرے کو مزیداپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوجائے گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا بڑا اہم کردار ہے اور اس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو اٹھانا چاہیے۔لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ساہیوال پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا تھا، عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے نظریے کے ساتھ ہیں، عوام ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں اور ہم آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے، لوگ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق جتنے بھی لوگ ہم ساتھ رکھیں گے اتنا ہی فائدہ ہو گا۔
کل (اتوار) بلاول بھٹو کی لاہور آمد پرپیپلز پارٹی کو ایک بڑی کامیابی اور پی ٹی آئی کو ایک بڑادھچکاملنےوالا ہے۔پیپلز پارٹی کو اپنا ایک بڑا سرمایہ واپس ملنےوالا ہےجبکہ پی ٹی آئی اس باعزت اور باوقار شخصیت کے چہرے کو مزیداپنے مقاصد کے لئےاستعمال کرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوجائے گی۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 5, 2022