روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

3  مارچ‬‮  2022

کراچی (آن لائن)انٹر بینک مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.66روپے سے بڑھ کر177.80روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر177.90روپے ہو گئی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 177.70روپے سے بڑھ کر177.80روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے بڑھ کر178.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر برقرا ر رہی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235روپے سے بڑھ کر236روپے اور50پیسے کے اضافے سے قیمت فروخت237.50روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس چند پوائنٹس کے اضافے سے44500پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرا ررہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 6ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروبار ی مندی سے58.37فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار ی سرگرمیوں کا آغاز دباؤ کیساتھ ہو،عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی اونچی قیمتوں اور زیادہ افراط زر کے خدشات سمیت بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر ریڈ زون میں رہاجبکہ رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تجارتی خسارہ 82.2 فیصد بڑھنے جیسی خبروں پر کاروباری سرگرمیاں محدود ہو گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 44514.12پوائنٹس کا

اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44514.12پوائنٹس سے بڑھ کر44525.72پوائنٹس ہو گیا اسی طرح49.07پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17360.79پوائنٹس سے بڑھ کر17409.86پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30727.06پوائنٹس سے کم ہو کر30703.25پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار ی اتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 6ارب64کروڑ53لاکھ22ہزار514روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب60ارب79کروڑ97لاکھ13ہزار974روپے سے کم ہو کر76کھرب54ارب15کروڑ43لاکھ91ہزار460روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے18کروڑ86لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے

جبکہ بدھ کو9ارب روپے مالیت کے 23کروڑ50لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 358کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،209میں کمی اور33کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آ جی پاک لمیٹڈ1کروڑ51لاکھ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 1کروڑ16لاکھ،فوجی سیمنٹ 88لاکھ71ہزار،فلائنگ سیمنٹ 88لاکھ51ہزار اور کے الیکٹرک لمیٹڈ76لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میض کے بھاؤ میں 200.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر11500.00روپے ہو گئی اسی طرح 61.00روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت بڑھ کر960.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھاؤ میں 205.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5540.00روپے ہو گئی اسی طرح 55.90روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر923.03روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…