عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے ایشو پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم نوازشریف نے زرداری ، مولانا فضل الرحمن اور شہبازشریف کو گرین سگنل دیدیا

3  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو گرین سگنل دے دیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ایشو پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پراپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہو گیا۔پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو فوری انتخابات پر قائل کر لیا۔اس سے قبل ڈیڈ لاک کے باعث تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سست روی کا شکار ہو گیا تھا۔پی پی فوری انتخابات کے بجائے آئینی مدت پوری کرنے پر بضد تھی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے ق لیگ کاتعلق نہیں،حکومتی اتحادیوں کے بغیر بھی نمبر پورے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی۔ق لیگ کے اپنے فیصلے ہیں ،عدم اعتماد سے ان کا تعلق نہیں۔عدم اعتماد پر ہمارے نمبر اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر آج پیپلزپارٹی سمیت سب جماعتیں متحد ہیں۔عدم اعتماد پر جن لوگوں کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے وہ پراعتماد ہیں۔ایمپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 48گھنٹے میں ریکوزیشن چلی جائے گی۔ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کے لیے اجلاس سے متعلق جمع کرائی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جانے کے بعد حکومت بنانے سے متعلق محمد زبیر کی بات کاان کوہی بہتر علم ہوگا۔

میری رائے میں عمران خان کے جانے کے بعدحکومت بننی ہی نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،جن کو مشکل وقت سے نمٹنے کا تجربہ ہے ان کو آنے دیں۔جلد بازی میں ریلیف پیکج کا آخر کار عوام کو ہی نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بوجھ پڑ گیا ،کل ان لوگوں نے عوام میں بھی جانا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…