جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کیخلاف میچ میں مشکل کیچ لینے کی کوشش، اسمتھ سر کے بل گر کر بیہوش

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مشکل کیچ لیتے ہوئے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سر کے بَل گِر کر بیہوش ہو گئے۔سری لنکا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سپر اوور میں مہیش تھکشنا نے اسٹوئنس کی تیسری گیند پر

زوردار ہٹ لگائی تو ڈیپ مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرتے اسٹیو اسمتھ نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند کو ہوا میں اچھل کر کیچ کرنے کی کوشش کی۔اسٹیو اسمتھ کیچ پکڑنے میں تو ناکام رہے تاہم انہوں نے اس دوران گیند کو باؤنڈری کے اندر پھینک دیا اور یقینی چھکا بچا لیا تاہم اس کوشش کے دوران وہ خود پر قابو نہ پا سکے اور باؤنڈری سے باہر سر کے بل گر کر کنکشن (سر چکرا کر بیہوش) کا شکار ہو گئے۔اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہو کر سری لنکا کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور حکام کو ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فکر لاحق ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ اسمتھ دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں اور آسٹریلین ٹیم نے 27 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچنا تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے حکام پْرامید ہیں کہ اسمتھ ایک ہفتے میں مکمل فٹ ہو جائیں گے اور اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ میں کنکشن کی ہسٹری پائی جاتی ہے اس لیے فکر اور احتیاط زیادہ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے خیریت دریافت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنا سر اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…