اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہورکے علاقے شاہدرہ کے ایک نجی اسکول میں دس سالہ بچی سے اسکول کے واش روم میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس کے مطابق بچی واش روم گئی تو نامعلوم لڑکے نے زیادتی کی اور بچی کی
حالت بگڑنے پر بھاگ گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈيکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔جمعے کو پیش آئے واقعے میں پولیس نے نجی اسکول کے مالک،گارڈ اور تین طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے، واقعےکے وقت اسکول کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے۔ دوسری جانب کامونکی میں 13 سال کی لڑکی کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مہلو والہ کے علاقے میں 13 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش گھر کی بالائی منزل کے واش روم سے ملی، مقتولہ کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ چھوٹے بھائی گلی میں کھیل رہے تھے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اکیلا پاکر کسی شخص نے گھر میں گھس کر پہلے اسے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے واش روم کی چھت میں پھندا ڈال کر لٹکادیا تا کہ واقعہ خودکشی معلوم ہو۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا جبکہ شک کی بناپر ایک محلہ دار نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شرو ع کر دی گئی