بہاولنگر(این این آئی) بھارت میں مسکان بیٹی کے حجاب کی ویڈیو نے پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے اور لوگوں میں ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے وہ جوش و جذبہ دیکھنے میں نہیں آیا جو سابقہ ادوار میں دیکھا جاتا تھا پاکستانی قوم نے اس کا کریڈٹ مسکان کو
دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک کافرانہ رسم ہے ہمیں ایسی بے ہودہ رسموں سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے تاہم کئی بگڑے گھروں کے نوجوان ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے خریداری کرتے بھی نظر آئے کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ پھول اپنی والدہ اور بہن سے محبت کیلئے خرید رہے ہیں یہ پھول ہم کسی کی بیٹی کو پیش کرنے کی بجائے اپنی ماں‘ بہن‘ بیٹی کو دیکر ان سے محبت کا اظہار کرینگے وگرنہ دیکھا گیا تھا کہ لوگ بڑی تعداد میں سرخ پھول کے سٹال لگا کر پھول فروخت کرتے تھے مگر اس بار پھولوں کی دکانوں پر ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے پھول خریدنے والوں کا رش کم دیکھنے میں آیا۔