ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر اور حنیف عباسی کو اشتہاری قرار دے دیا

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) سول جج راولپنڈی ملک مبشر حسین اعوان نے مسلم لیگ(ن) کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدرکی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں نامزد کیپٹن(ر)صفدر اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت 5ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاہے

جبکہ مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرملک مقبول احمد خان،سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ،ملک افتخار، ضیاء اللہ شاہ،مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ،سابق یوسی چیئرمین عابد عباسی،یاسین خان،عبدالغیور بٹ اورمسلم لیگ(ن) کے راہنما تنویر اختر شیخ،یاسر بٹ شیخ اظہر،یوتھ چیئرمین سید فیضان علی شاہ اور ملک سہیل اعوان کومقدمہ سے بری کر دیاہے بری ہونے والے ملزمان نے اپنے وکلا ملک کنور محبوب ایڈووکیٹ، ندیم اختر بھٹی ایڈووکیٹ،،حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ، واصف علی چودھری ایڈووکیٹ اور ملک کلیم ایڈووکیٹ کے ذریعے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249-A کے تحت بریت کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر کے ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو پولیس کی طرف سے پیش کئے گئے چالان میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا گیاہے عدالت نے سابق یوسی چیئرمین شیخ ارشد اور مسلم لیگی راہنماؤں مرزا منصور بیگ،ملک عقیل شوکت، شیخ شیراز اوریامین کیانی سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

یادرہے کہ نیب راولپنڈی نے 8جولائی 2018کوراولپنڈی سکستھ روڈ سے گرفتار کیا تھا اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نیب حکام کے ساتھ کئی گھنٹے بلی چوہے کا کھیل کھیلنے کے بعد سکستھ روڈ حنیف عباسی کے مرکزی

انتخابی دفتر سے شام 7بجکر 48منٹ پر گرفتاری دی تھی جہاں سے انھیں نیب بیورو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھاسابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو نیب عدالت نے 6جولائی (بروز جمعہ)مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں 1سال کی قید کی سزا سنائی تھی جس پر نیب حکام نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا

وارنٹ جاری کیاتھا تاہم کیپٹن صفدر نے اپنے آبائی علاقے کی بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا جس کے بعد کیپٹن (ر) محمدصفدر گرفتاری کے لئے اتوار کی صبح سینیٹر چوہدری تنویر کے گھر راولپنڈی پہنچے تھے جہاں ان کی گرفتاری کا پلان تیار کیا گیا اور کارکنوں کو ریلیاں نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارکنوں کی

موجودگی میں گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا گیا کیپٹن صفدر کی ریلی کا آغاز سکستھ روڈ حنیف عباسی کے انتخابی دفتر سے کیا گیاتھاراولپنڈی پولیس نے کیپٹن (ر)صفدر کی راولپنڈی آمداورگرفتاری کے موقع پر شہر میں ریلی نکالنے کے علاوہ ضابطہ اخلاق اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 9جولائی 2018کو3الگ

الگ مقدمات درج کئے تھے ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں تعزیرات پاکستان کی دفعات341،188،147،149اور ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعہ 3/4کے تحت درج مقدمہ نمبر551میں کیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60سے امیدوار حنیف عباسی،این اے62سے

مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹردانیال چوہدری،صوبائی حلقہ پی پی17کے امیدوار راجہ حنیف،پی پی 16کے امیدوار شیخ ارسلان حفیظ،پی پی18کے امیدوار ملک شکیل اعوان،یونین کونسل 19کے چیئر مین عبدالغیور بٹ، یونین کونسل 18کے چیئر مین عابد عباسی،ملک مشتاق، یاسین خان،یونین کونسل 46کے وائس چیئر مین مقبول

احمد خان، یامین کیانی،انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ،سابق رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ،امیر، جاوید مغل، راجہ مشتاق،عمران، مقبول حسین، یاسین کیانی،محمد شیراز، شیخ شیراز، شیخ تنویر احمد، ملک محمد سہیل،ملک عقیل اظہر،مقیم قریشی، فیضان اور یاسر بٹ سمیت 200کے قریب نامعلوم افراد کو نامزد کیا

گیا جبکہ تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمد عارف کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،188،147اور149کے تحت درج مقدمہ نمبر 171میں کیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر خان،این اے 62سے قومی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری،صوبائی حلقہ پی پی18کے امیدوار ملک شکیل اعوان،

مقامی چیئر مین مشتاق اور مقامی یونین کونسل کے وائس چیئر مین مقبول احمد خان سمیت60کے قریب نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیاتھااسی طرح ایس ایچ او تھانہ وارث خان محمد ارحم کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،188،147،149اور ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعہ 3/4کے تحت درج مقدمہ نمبر

511میں کیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے62سے مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال چوہدری،صوبائی حلقہ پی پی17کے امیدوار راجہ حنیف،پی پی 16کے امیدوار شیخ،ضیا ء اللہ شاہ،امیر، جاوید مغل، راجہ مشتاق،عمران، مقبول حسین، یاسین کیانی محمد شیراز، شیخ شیرازاور یاسر بٹ سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…