جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دودھ 60 روپے مہنگا، 200 روپے لیٹر ہونے کا امکان، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی دارلحکومت کراچی میں دود ھ کی قیمت میں 60روپے اضافے کا امکان ، سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ ایک سو بیس روپے کلو جبکہ دکاندار 140روپے فی کلو بیچ رہے ہیں ، شہر قائد کی عوام کیلئے بری خبر سامنے آگئی ، دودھ کی قیمت 200روپے تک جانے کا امکان پیدا ہو گیا ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق دودھ پر سیلز ٹیکس عائد

کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر دودھ پر سیلز ٹیکس لگایا گیا تو دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر عائد17فیصد ٹیکس کے نتیجے میں دودھ،گوشت اور انڈوں کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ملک کے ساڑھے تین کروڑ سے زائد فارمرز کی نمائندہ تنظیم ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کی جانب سے اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کو ایک ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے تباہ حال ڈیری سیکٹر پر ٹیکسوں کے مزید بوجھ سے نہ صرف یہ شعبہ تنزلی کا شکار ہوگا بلکہ ملک میں دودھ،گوشت،مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائیگا۔ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کی جانب سے ارسال کئے گئے اس مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے مطابق ملک میں40فیصدبچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ایسے میں ان بچوں تک دودھ،گوشت اور انڈوں کی سہولت ارزاں قیمت پر پہنچانا انتہائی اہمیت اختیار کرجاتا ہے ،ملک میں ڈیری سیکٹر پہلے ہی پیدواری لاگت میں اضافہ اور جدید تکینک نہ اپنانے کے باعث ترقی یافتہ ممالک سے کہیں پیچھے ہے،امریکا اور یورپ میں دودھ کی فی مویشی پیداوار 30تا35لٹر تک ہے جبکہ پاکستان میں ہم اپنے مویشیوں سے محض 9تا11لٹر دودھ حاصل کرپارہے ہیں،عالمی ریسرچ کے مطابق دنیا میں ان قوموں نے زیادہ ترقی کی ہے جن کے عوام نے دودھ اور گوشت کا استعمال زیادہ کیا ہے، بیوروکریسی نے اس کاروبار کو بند کر نے کے لئے ڈیری سیکٹر کی ہر چیز پر 17% سیلز ٹیکس عائد کروا دیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف موجود کاروبار بند ہونے کے قریب ہیں بلکہ مستقبل میں نئی سرمایہ کاری بھی رک جائے گی اور اس ٹیکس کے اثرات کی صورت میں عوام مہنگا دودھ،گوشت،مرغی اور انڈہ خریدنے پر مجبور ہوگی ،انہوں نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ رواں ماہ بھی ممکنہ طور پر دودھ کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور ڈیری فارمرز کی جانب سے ہم پر دودھ کی قیمت میں 30تا40روپے لٹر اضافہ کیلئے شدید دباؤ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…