بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر، گاڑیوں کی ٹیکس وصولی، روڈ چیکنگ مہم شروع

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں کیونکہ صوبے بھر میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم

پیر سے شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم 7 فروری سے 18 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی ہے۔ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کراچی میں روڈ چیکنگ مہم کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کراچی میں 37 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ان مقامات میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروک چورنگی، سنگر چورنگی، ڈی ایچ اے قبرستان، سن سیٹ بولیوارڈ روڈ، طوبی مسجد، سائٹ، منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی، حب ریور روڈ، مزار قائد، شاہراہِ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول، کھارا در، کیماڑی، کوئینز روڈ، کلفٹن باتھ آئی لینڈ، شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی بائی پاس، ملیر کنٹونمنٹ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا،سعود آباد، کھوکھراپار، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی، سولجر بازار، لسبیلہ، جوہر چورنگی، میٹرو کیش اینڈ کیری، ٹائم اسکوائر، پہلوان گوٹھ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…