پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ (آج) جمعہ کو فیصلہ سنائیں گے۔ بدھ کو دور ان سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ سے استفسار کیاکہ فیصلہ سنانے سے پہلے دو وضاحتیں ضروری ہیں، اگر قانون میں اجازت

نہ ہو تو آپ اس کو بھی این او سی جاری کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مثال کے طور پر ہائی کورٹ بزنس نہیں کر سکتی، اگر ہم اپلائی کریں تو کیا این او سی جاری کر دیں گے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا آپ آئین اور قانون کے تابع نہیں؟ ایسی درخواست آنے پر آپ کا پہلا اعتراض ہی یہ ہونا چاہئے کہ درخواست انٹرٹین نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کیا زون فور میں 1993 میں تعمیرات ہو سکتی تھیں؟ ۔ ممبر پلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ اْس وقت وہاں فارم ہاؤسز کی اجازت تھی، نیوی سیلنگ کلب تاحال سربمہر ہے۔ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے کہاکہ بلڈنگ بائی لاز 2020 کے تحت غیر قانونی عمارت کو منہدم بھی کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی ہی کینسل ہو جائے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ ۔ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے کہاکہ این او سی منسوخ ہو جائے تو ہم اسے ٹیک اوور کرتے ہیں۔ سی ڈی اے نے کہا کہ این او سی کے بغیر کام کرنے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مینجمنٹ آفسز بھی سیل کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ڈائریکٹر ہاؤسنگ نیول فارمز کون ہے؟ کیا آپ ان کا آفس بھی جا کر سیل کریں گے؟ ،راول لیک پر سمال ڈیمز کے کنارے تعمیرات پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ ، ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…