پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے بیان میں افغانستان کی توہین نظر نہیں آتی افغان وزیرخارجہ کا سابق صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابقہ حکومت کے کرپشن سے متعلق بیان سے افغانستان کی توہین نہیں ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کے بیان کی

تردید کی جس میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پاکستان کو افغان سرزمین سے داعش کے خطرے کا سامناکرنے کی بات افغانستان کے لوگوں کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کے بیان میں تذلیل کی کوئی بات نظر نہیں آئی۔امیرخان متقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان میں مجھے ایسی کوئی تذلیل نظر نہیں آرہی ہے جس کا سرکاری سطح پر جواب دیا جائے، یہ ایک مثبت اجلاس تھا اور مثبت نتائج تھے تو ہمیں اس کو منفی طور پر نہیں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان کی سابقہ حکومت پر تنقید کی اور میرا خیال ہے کہ سابقہ حکومت کے عہدیداروں کو ردعمل دینا ان کی مجبوری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مختلف نکتہ ہائے نظر اور خیالات کا اظہار کیا گیا اور ہر شخص اپنے کہے ہوئے کا ذمہ دار تھا۔افغان عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ سب سے ہم بات یہ ہے کہ کانفرنس کے تمام شرکا نے افغانستان کے حق میں بات کی۔بعد ازاں امیر خان متقی کا بیان افغانستان کے سرکاری فیس بک پیچ پر بھی

جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس میں اپنی تقریر میں مذکورہ بیان دیا تھا جہاں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے داعش کے خطرے کا سامنا ہے۔افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم عمران خان کے مذکورہ بیان کے بعد ٹوئٹر

پر ردعمل دیا تھا کہ یہ افغانوں کے درمیان بے چینی پھیلانے کی کوشش ہے اور افغانستان کے لوگوں کی تذلیل ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کے خلاف پروپیگنڈا اور ہماری اندرونی معاملات پر میں مداخلت سے سختی سے گریز کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…