اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
زیرصدارت افغانستان پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ متفقہ فیصلہ ہوا 3 لاکھ افغان مہاجرین کو افغانستان واپسی بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین اور ویزا ختم ہونے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔خیال رہے یہ مہاجرین افغان طالبان کی حکومت بننے پر پاکستان میں آئے تھے۔یاد رہے 15 دسمبر کو وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس حکام اور سینئرسول وملٹری افسران نے شرکت کی تھی۔