اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ٗ مجموعی عطیہ کی گئی آنکھوں کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ہے جس کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا ۔اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سری لنکا آئی ڈونیشن

سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر نیازاحمد بروہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا سے پاکستان کو ملی آنکھوں کے عطیات کی تعداد تقریباً 35 ہزار ہے جبکہ ان میں سے 30 ہزار کراچی میں دئیے گئے۔پاکستان میں آنکھوں کے عطیات کے حوالے سے کوشاں ڈاکٹر نیازاحمد بروہی کا کہنا تھا کہ نابینا کو بینا بنانے کے لیے سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والے عطیات کا سلسلہ 1967 سے جاری ہے۔ڈاکٹر نیاز احمد بروہی نے بتایا کہ انہوں سری لنکن آئی ڈونیشن سوسائٹی کو ای میل پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ اسپنسر آئی اسپتال میں ڈاکٹر ایم ایچ رضوی نے کیا تھا جو سری لنکا نے ہی عطیہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…