ملتان ( آن لائن ) و زیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرا کر دھاندلی کا لفظ ختم کرنا چاہتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر
موجودہ حکومت نے تاریخ رقم کی ہے۔ملتان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ای وی ایم سے انتخابات چاہتے ہیں فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے ای وی ایم کا استعمال چاہتے ہیں اسی لیے کوشش کررہے ہیں کہ شفاف انتخابات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیں۔ای وی ایم سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں دھاندلی جیسے الزامات نہ لگائے جائیں اور یہ صرف ای وی ایم کے ذریعے ممکن ہے جس کے بعد دھاندلی کا لفظ ہی ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہیں اور جب وہ اربوں کا زرمبادلہ بھیج سکتے ہیں تو ووٹ کیوں نہیں، جمہوریت جب مضبوط ہوتی جب ہر شہری کو ووٹ کا حق دیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر موجودہ حکومت نے تاریخ رقم کی ہے۔