اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد سارہ خان کو مہنگی پڑگئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کو وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔سارہ علی خان کو اْن کا یہ

اقدام اْس وقت مہنگا پڑگیا جب سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ شروع ہوئی اور ٹوئٹر صارفین نے انہیں طرح طرح کے تبصروں سے نوازا۔دراصل اکثر صارفین نے سارہ علی خان کی مبارک باد کو کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کے تناظر میں لیا۔ایک صارف نے کہا کہ سارہ علی خان نے امیت شاہ کو مبارکباد اسی لئے دی ہے کیونکہ بالی ووڈ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریڈار پر ہے۔ٹوئٹر صارفین نے سارہ علی خان کی مبارک باد کو امیت شاہ کی نیک خواہشات سمیٹنے کی کوشش قرار دیا تاکہ وہ این سی بی سی خود کو محفوظ رکھ سکیں۔بھارتی اداکارہ نے وزیر داخلہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو سالگرہ پر مباکباد اور نیک تمنائیں قبول ہوں۔سارہ علی خان کے ٹوئٹ کے نیچے ایک صارف نے لکھا ‘نو مور این سی بی ریڈار’، ایک نے لکھا’اب آپ محفوظ ہوگئیں’، اور ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ‘سارہ علی خان نے اس طرح خود محفوظ بنالیا’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…