جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے پر غور، کم سے کم بل 200 روپے کی بجائے 1800 روپے کر دیے جانے کا امکان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حکومت نے صارف دشمن ٹیرف متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی اور قدرتی گیس کو ملا کر ٹیرف کو تبدیل کر دیا جائیگا، گھریلو صارفین کے ماہانہ بل میں سولہ سو روپے اضافہ ہونے کے تجاویز سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 200 روپے آنے والا بل اب 1800 روپے کر دیے جانے کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر قدرتی گیس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران اور قلت پیدا ہونا معمول ہوتا جا رہا ہے، بحران اور قلت پر قابو پانے کے لئے حکومت نے درآمد ہونے والی گیس پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے، اس دوران حکومت نے گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت قدرتی گیس اور ایل این جی کو ملا کر نیا ٹیرف متعارف کروایا جائیگا، جس کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے اضافہ ہو جائیگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور، سی این جی سمیت دیگر سیکٹر کو پہلے ہی ایل این جی پر منتقل کر دیا ہے، تاہم اب گھریلو صارفین کی منتقل ہونے سے فی یونٹ بل دو سو سے بڑھ کر دو ہزار روپے تک ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے گیس بحران پر قابو پانے کے لئے گھریلو صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ نہ صرف ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا بلکہ چولہا جلانا بھی ناممکن ہو جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…