لاہور( این این آئی)تیل کی قیمتوں کے موازنے کے حوالے سے مختلف ریسرچ اداروں کی رپورٹس سامنے آگئیں جس کے مطابقسستے تیل کے حوالے سے فہرست کے مطابق پاکستان کا شمار پہلے 168ممالک میں 28ویںنمبر پر تھا جو اب 33ویں نمبر ہوگیا ہے جس کا مطلب ہے کہ 135ممالک ایسے ہیں جہاں پٹرول پاکستان سے مہنگا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فہرست میں وینزویلا میں تیل
سب سے سستا ہے دوسرے نمبر پر ایران،تیسرے نمبر پر شام ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر افغانستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیل پاکستان سے بھی سستا ہے اور اس فہرست میں افغانستان 23ویںنمبر پر ہے۔بھارت،بنگلہ دیش،چین اور روس،جاپان،امریکہ اور سری لنکا بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیل پاکستان سے زیادہ مہنگا ہے جبکہ ہانگ کانگ وہ ملک ہے جہاں تیل سب سے زیادہ مہنگا ہے۔معاشی تجزیہ نگار و ںکے مطابق ہر ملک کے شہریوں کی قوت خرید کو دیکھنا ضروری ہے اگر کسی ملک میں تیل مہنگا ہے لیکن اس ملک کے شہریوں کی آمدن زیادہ ہے اور ان کی قوت خرید زیادہ ہے تو اس ملک میں تیل مہنگا ہوکر بھی اس ملک سے سستا ہے جہاں شہریوں کی قوت خرید کم ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ہر ملک کے حالات مختلف ہے کچھ ممالک ایسے ہیں جن کا 100فیصد تیل درآمدات پر انحصار ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی اپنی تیل پیداوار بھی ہے اور کچھ وہ درآمد کرتے ہیں پھر پیداوار اور درآمدی تیل کا تناسب بھی مختلف ہے۔اسی طرح ہر ملک کا تیل درآمدی لاگت بھی ایک جیسا نہیں ہے خریداری کا طریقہ کار بھی مختلف ہے ،بعض ممالک ہیج ٹریڈنگ کرتے ہیں یعنی وہ مسقبل کے سودے کرتے ہیں جس کی وجہ سے قیمت میں فرق پڑتا ہے اگر کسی نے تین ماہ قبل سودے کئے ہیں تو انہیں موجودہ زیادہ نرخوں کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔