لاہور (آن لائن) گورنر ہائوس لاہور کی سبزہ زار گرائونڈ میں اپوزیشن اور سرکاری اراکین پنجاب اسمبلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ میچ میں اپوزیشن نے حکومت کو شکست دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ
اپوزیشن الیون اور گورنمنٹ الیون کے درمیان کھیلے گئے پہلے کرکٹ میچ میں گورنمنٹ الیون نے اپوزیشن الیون کو 98 رنز کا ہدف دیا جسے اپوزیشن الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو پورا کرلیا اور میچ جیت گئی اپوزیشن الیون کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی قاسم لنگا نے 34 رنز بنائے جبکہ علی حیدر گیلانی نے 31 رنز بنائے جس پر اپوزیشن الیون نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے حکومت کو شکست دے دی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گورنر ہائوس کی سبزہ زار گرائونڈ میں گورنمنٹ الیون اور اپوزیشن الیون کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ کے خاتمے کے بعد دوسرا میچ شروع کیا گیا میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیوں کے کپتان نے لاہور میں مقیم امریکی کونسل جنرل سے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا جبکہ مہمان امریکی کونسل جنرل نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس کروا کر گورنمنٹ الیون کو دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع فراہم کیا۔