جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے اپنا منافع بڑھانے کے لئے دنیا کو ایک نئے بحران میں دھکیل دیا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن ) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے اپنا منافع بڑھانے کے لئے دنیا کو ایک نئے بحران میں دھکیل دیا ہے۔ تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس سے عالمی معاشی بحالی کمزورہورہی ہے،

مہنگائی بڑھ رہی ہے اورکروڑوں افراد مذید غریب ہورہے ہیں۔ پاکستان میں بھی مہنگائی کم نہیں ہوگی بلکہ مذید بڑھے گی جس سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تیل، گیس، کوئلہ، اناج اورخوردنی تیل پیدا کرنے والے ممالک نے طلب اوررسد میں عدم توازن پیدا کرکے قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے جس سے انکی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ سمندری راستوں سے باربرداری کے اخراجات بھی کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ ان وجوہات کی وجہ سے عالمی اقتصادی نظام اورخاص طورپرترقی پذیر ممالک کے لئے سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں صورتحال مذید مخدوش ہے جہاں مختلف مافیاز بھی سرگرم ہیں اورانکے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مدد کے باوجود برآمدات کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، مذید براں آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ اور ایف بی آر کے ٹیکس ٹارگٹ میں 500 ارب روپے کے اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاورسیکٹر میں گردشی قرضہ اوراستعدادی ادائیگیاں مصیبت بنی ہوئی ہیں اوردرآمدات روز افزوں ہیں۔ سرمایہ کاروں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ تعمیراتی شعبہ کی ایمنسٹی اسکیم سے سستے گھر تونہ بن سکے مگرسرمایہ پراپرٹی مارکیٹ کی طرف چلا گیا جبکہ اب سیاسی عدم استحکام، پانی کی کمی، زراعت اوردہشت گردی نے عوام کے لئے نئے خطرات کھڑے کردئیے ہیں۔ عالمی منڈی میں اہم اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دس سال کی بلند ترین سطح پرہیں جس کا اثرعوام پرپڑ رہا ہے کیونکہ پاکستان اب زرعی اجناس درآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ روپے کی قدر میں بہت زیادہ کمی آچکی ہے جس نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے اورملک پرعائد قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ ادھرمرکزی بینک اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے جس میں گاڑیوں کی خریداری کی حوصلہ شکنی اوردرآمدات پرسوفیصد کیش مارجن کی شرط شامل ہے مگر اس سے خاطرخواہ کامیابی نہیں ہورہی ہے جسکی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کیاجاسکتا ہے جو روزگار میں کمی کا باعث ہوگا۔ ان حالات میں ملکی ایکسپورٹس میں خاطر خواہ اضافے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…