جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی آپے سے باہر، میچ ریفری کو ہی پیٹ ڈالا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا (این این آئی)برازیل میں ہونے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی اپنے آپے سے باہر ہوگیا اور میچ ریفری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ واقعہ برازیل میں ساؤ پاؤلو اور گوارانی دی وینینسیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ

کے دوران پیش آیا۔میچ ریفری کریویلارو نے ساؤ پاؤلو کلب کے ‘ولیم ربیرو’ کی ٹیم کو فری کک کا موقع نہیں دیا اور میچ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیلا کارڈ دکھا دیا۔کارڈ دکھانے پر ولیم آگ بگولا ہوگئے اور ریفری کو زمین پر گرا کر اس کے سر میں لاتیں ماریں جس سے وہ زخمی ہوگیا، واقعے پر منتظمین نے فوری طور پر میچ روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے میچ کے دوران ریفری پر تشدد کرنے پر فٹبالر ولیم کو گرفتار کرلیا۔ساؤ پاؤلو کلب نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو کسی فرد کی زندگی کے ساتھ یوں کھیلنے کا کوئی حق نہیں، کلب کی جانب سے ریفری کریویلارو کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…