جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ، چینی سرکاری میڈیانے خبر دار کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے خبردار کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کسی وقت بھی چھڑ سکتی ہے۔چین کے سرکاری اخبارمیں شائع آرٹیکل میں کہا گیا کہ امریکا اور تائیوان کی ملی بھگت اس قدر بے باکانہ ہے کہ اس نے کسی تدبیر کی گنجائش تقریبا ختم اور خطے کو ٹکرا کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ آرٹیکل میں تائیوان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آگ سے

کھیلنا بند کرے ۔ تائیوان کی صدر سائی انگ وین اس عزم کا اظہار کر چکی ہیں کہ تائیوان کے تحفظ کیلئے وہ ہر ممکن قدم اٹھائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ اتحادیوں کی مدد کے بغیر جمہوریت پرمطلق العنانی کو بالادستی حاصل ہے ۔اپنے ایک آرٹیکل میں انہوں نے کہا کہ تائیوان کے سقوط کے علاقائی امن اور جمہوری نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کے ڈیفنس زون کی خلاف ورزیوں پر صدر سائی انگ وین نے بیجنگ پر زور دیا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزیاں بند کرے ۔رپورٹ کے مطابق بڑھتی کشیدگی کے باوجود برطانیہ، امریکا ، جاپان سمیت چھ ملکوں کے طیارہ بردار نیول جہازوں نے بحیرہ فلپائن میں گزشتہ ہفتے جنگی مشقیں کیں۔ مزید براں آبنائے تائیوان میں برطانوی و امریکی نیوی کا گشت کے علاوہ چار ملکی آکوس دفاعی معاہدہ اور بحیرہ جنوبی چین میں طاقت کے مظاہرے بیجنگ کو مسلسل اشتعال دلا رہے ہیں۔ادھر چینی صدر شی جن پنگ تائیوان پر قبضے کو ناگزیر

قرار دے چکے ہیں، 2016 کے خود مختاری کے مینڈیٹ کی بنیاد پر انتخاب کے بعد بیجنگ نے تائیوان کی صدر سائی انگ پر بھی دبا بڑھا دیا ، چین ویتنام اور فلپائن پر بھی اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق تائیوان کی حیثیت کے حوالے سے کشیدگی بہت پہلے سے تھی مگر اضافہ 2019 میں اس وقت ہوا جب شی جن پنگ نے تمام جزائر کو چین

میں ضم کرنے کے عزم اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھنے کی بات کی۔ جواب میں امریکا نے بیجنگ کی بڑھتی طاقت کے توڑ کیلئے نئے اتحاد تشکیل دئیے ، جن میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کا چار ملکی اتحاد شامل ہے ۔ آکوس معاہدہ اور آسٹریلیا کو نیوکلیئر آبدوزوں سے لیس کرنا بیجنگ کیلئے سخت وارننگ تھا۔آکوس معاہدہ

کے بعد چین نے تائیوان کے دفاعی زون پر جنگی طیاروں کی پروازوں میں اضافہ کر دیا جوکہ برطانیہ اور آسٹریلیا کو مستقبل کی لڑائی میں دھکیلنے کے حوالے سے بھی اہم ہیں۔ تائیوان کے گرد لڑائی اس میں امریکا کو بھی گھسیٹ سکتی ہے ، جوکہ تائیوان کے حوالے سے ایک مبہم پالیسی پر عمل پیرا ہے ، کیونکہ امریکا نے کبھی نہیں کہا کہ تائیوان پر حملے کی صورت میں وہ کیا کرے گا۔ایک حالیہ انٹرویو میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو وہ بھی جنگ کیلئے تیار ہوں گے ۔ تاہم ان کے معاونین کا اصرار تھا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…