منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلئے ’’زما کے پی‘‘ کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخواحکومت نے ای گورننس کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلئے “زما کے پیـ” کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل فون سیگھر بیٹھے ٹیکسوں کی ادائیگی کر سکیں گے ۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

نے باضابطہ طور پراس ایپ کااجراء کیا ۔صوبائی کابینہ اراکین شاہ محمد وزیر، انور زیب خان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمن کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔ ابتدائی طور پر اس ایپ کے ذریعے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی ممکن ہو گی جبکہ اگلے مرحلے میں گاڑیوںکے دیگر ٹیکسوں اور پراپرٹی ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ دیگر محکمے بھی اس ایپ کو اپنی آن لائن ٹیکس کولیکشن کیلئے استعمال کر سکیں گے ۔ اس ایپ کی مدد سے تعلیمی بورڈ کی فیسوں کی بھی آن لائن ادائیگی کی جا سکے گی ۔ ” زماکے پی ” ایپ برطانوی حکومت کے ادارے فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس اور سب نیشنل گورننس پروگرام کی تکنیکی اور مالی معاونت سے تیار کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” زما کے پی ” موبائل ایپ کا اجراء صوبائی حکومت کا ایک تاریخی اورای گورننس کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جس سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر تمام جدید سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ٹیکس کولیکشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ٹیکسوں کی آسان اور موثر طریقے سے ادائیگی کا نظام عوام کو

سہولت کی فراہمی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس ایپ کے اجراء سے ٹیکسوں کی ادائیگی میں نہ صرف آسانی میسر آئے گی بلکہ ٹیکسز کی ادائیگیوں میں مڈل مین کا کردار بھی ختم ہو گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایکسائز سمیت دیگر محکموں میں بھی ای گورننس سسٹم رائج کر رہے ہیں جس سے جملہ اُمور میں سوفیصد

شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی ای گورننس سٹرٹیٹجی کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میں نہروں کے نظام کو بھی ڈیجٹیل کرنے پر کام جاری ہے جس سے صارفین کو پانی کے موثر استعمال

سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں گی ۔اس کے علاوہ زمینوں کے ریکارڈ کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو آئی ٹی کے شعبے میں ترقی دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے

دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں۔ تمام سمریوں کی آن لائن ٹریکنگ کیلئے ای۔ سمری سسٹم متعارف کرا رہے ہیں جس سے وقت کی بچت اور سمریز کی ٹریکنگ میں آسانی ہو گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت دیگر شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے ۔پشاور ۔ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے منصوبوں کی منظوری

ہو گئی ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں اکنامک زونز کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں پہلی بار ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس ایپ کی تیار ی میں معاونت پرفارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس اور سب نیشنل گورننس پروگرام کا شکریہ ادا کیااور اس ایپ کے اجراء پراُنہیں مبارکباد پیش کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…