پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی سخت سکیورٹی میں سپرد خاک

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بزرگ حریت رہنما اور کشمیرکی مزاحمتی تحریک کی علامت سید علی گیلانی کو جمعرات کی صبح سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سخت فوجی محاصرے میں سپرد خاک کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت

پابندیاں عائد کر کے پورے علاقے کامحاصرہ کر رکھاتھا تاکہ لوگوں کو شہید قائد کی رہائش گاہ حیدر پورہ پر اکٹھے ہونے سے روکا جا سکے جو گزشتہ شب بھارتی پولیس کی حراست میں وفات پا گئے تھے ۔ قابض انتظامیہ نے پورے مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔اگرچہ سید علی گیلانی اور ان کے اہل خانہ چاہتے تھے کہ ان کی تدفین سرینگر کے مزار شہداء میں کی جائے تاہم بھارتی قابض انتظامیہ نے جنازے میں بڑی تعداد یں لوگوں کی شرکت کے خوف سے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ انہیں حیدر پورہ میں اپنے گھر سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر دفن کیا گیا۔ بہت کم تعداد میں لوگوں جن میں بیشتر اہلخانہ ، قریبی رشتہ دار اور ہمسائے شامل تھے کو ان کی نماز جنازہ میں شرکت اور ان کی آخری جھلک دیکھنے کی اجازت دی گئی ۔ایک اعلی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ سید علی گیلانی کی تدفین جمعرات کی صبح 4بجکر45 پر حیدر پورہ قبرستان میں ان کے رشتہ داروں اور ہمسایوں کی موجودگی میں کی گئی۔

سید علی گیلانی کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی قابض انتظامیہ نے بزرگ حریت رہنماء کے جنارے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو روکنے کیلئے پوری وادی کشمیر میں سخت پابندیاں عائد کر دیں۔سرینگر اور اسکے نواحی علاقوں کی مساجد سے کئے گئے اعلانات میں لوگوں کو بزرگ حریت رہنماء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گھروں سے نکلنے کیلئے

کہاگیا ۔ تاہم بھارتی قابض انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دیں۔ مختار احمد وازہ سمیت کئی حریت رہنماں اور کارکنوں کو بھارتی حکام نے حراست میں لے لیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور مودی حکومت کے مظالم کے

خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کریں۔ حریت کانفرنس نے لوگوں سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے کے کونے کونے میں شہید رہنماء .کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔ بیرون مقیم کشمیریوں ، پاکستانیوں اور امن پسند لوگوں سے بھی دنیا بھر میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نما ز جنازہ منعقد کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…