جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف امریکی کمپنی نے افغان مہاجرین کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی )دنیا بھر میں سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے عارضی رہائش فراہم کرنے والی آن لائن امریکی کمپنی ائیر بی این بی نے بیس ہزار افغان مہاجرین کو مفت رہائش فراہم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو برائن چیسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد وقت

کے سب سے بڑے انسانی بحران میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس وقت ہمیں ان لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔برائن چیسکی کا کہنا تھا کہ وقت ضائع کرنیکی کوئی گنجائش نہیں ہے، امید ہے کہ دیگر کاروباری ادارے بھی اس موقع پر اپنا کردار ادا کرینگے۔ائیر بی این بی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ ایسے وقت جب ہزاروں افغان شہری دیگر ممالک میں دوبارہ سے اپنی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں تو انہیں سب سے پہلے رہائش کے مسئلے کا ہی سامنا ہوگا، اس لیے مجھے امید ہے کہ بیس ہزار افغان شہریوں کے لیے دنیا بھر میں ائیر بی این بی کمیونٹی نا صرف ان کا پرجوش استقبال کرے گی بلکہ انہیں نئی زندگی کی شروعات میں عارضی طور پر ایک محفوظ رہائش مہیا کرے گی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو برائن چیسکی کا کہنا تھا کہ بیس ہزار افراد کو مفت عارضی رہائش فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں، اس کے لیے میزبانوں کو کمپنی ادائیگی کرے گی تاہم یہ سب ان کی مہربانی اور سخاوت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد یورپ یا امریکا میں پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور بڑی تعداد میں کابل ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…