اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ایک طبی مسئلہ تھا جس کا علاج کیا گیا۔اپنی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوںنے بتایاکہ میرے تمام دوستوں، سوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں پر میں یہی کہوں گا کہ مجھے ایک طبی مسئلہ تھا ، اس کا علاج کیا گیا ہے اور میں ٹھیک ہوں۔وزیر تعلیم نے فکرمندی کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ کورونا کی تشخیص کے بعد 2 جون کو وزیر تعلیم اس وائرس سے صحتیاب ہوگئے تھے۔