اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی ہے پی ٹی اے نے وضاحت جاری کر دی

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی اور صارفین کی رسائی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی ہے اور اتھارٹی قانون کے مطابق

اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 23 اگست کو ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق ہونے والے سماعت کے حوالے سے میڈیا کے ایک حلقے میں چلنے والی خبر کی وضاحت کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے اس مخصوص خبر کی وضاحت کرتی ہے جو میڈیا میں درست انداز میں بیان نہیں کی گئی۔پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے کے وکیل سے غلط بیان منسوب کیا گیا کہ پراکسیز کے ذریعے ٹاک ٹک تک 99 فیصد رسائی ہے۔وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ٹیکنالوجی کے ذرائع سے صارفین کی ایک قلیل تعداد کی رسائی خارج از امکان قرار نہیں دی جاسکتی۔کہا گیا کہ سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے کے کردار کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والابیان بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…