ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ووٹنگ مشین کے بعد پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آئے گا،15 سے 20 منٹ میں رزلٹ وصول ہوجائے گا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا ،مشین کی قیمت امپورٹ کی گئی مشینوں کی قیمت سے کم ہوگی،ہمارے پاس پیپر ٹریل کا سسٹم بھی موجود ہوگا اور الیکٹرانک سسٹم بھی کام کرے گا،ووٹنگ مشین کے بعد پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آئے گا،15 سے 20 منٹ میں رزلٹ وصول ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

شبلی فراز نے کہاکہ 3 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ ریجکٹ کر دیئے جاتے ہیں ،مینول سسٹم میں کئی جگہوں پر عملے کا کردار بھی قابل رشک نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ انسانی مداخلت کم سے کم کر کے ٹیکنالوجی کو راستہ دیا ہے ،ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے مہیا کردہ معیار کے مطابق بنائی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشین کے 3 یونٹ ہیں انٹرنیٹ کنکشن بلوٹوتھ کے بغیر ہے ،ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مشین میں کسی بٹن کے ایک سے ذیادہ فنکشنز نہیں ہیں،الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں ،ٹیکنالوجی کا استعمال ہم نے عام انتخابات میں کرنا ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پہلا ٹاسک یہ ہی دیا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کام کرنا ہے ،ہمارے ملک میں الیکشنز تنازعات کا شکار ہوتے ہیں ،الیکشن میں پیسے کا استعمال اور دھونس چلانا کلچر بن چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹنگ مشین تیار کی گئی ہے،ہمارے پاس پیپر ٹریل کا سسٹم بھی موجود ہوگا اور الیکٹرانک سسٹم بھی کام کرے گا،ووٹنگ مشین کے بعد پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آئے گا،15 سے 20 منٹ میں رزلٹ وصول ہوجائے گا،6 سے 7 ماہ میں مشینوں کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ووٹرز کی آگاہی کیلئے کمپئین رکھے جائے گی عملے کی ٹریننگ کی جائے گی ،صوبائی اسمبلیوں،یونیورسٹیوں چیمبر آف کامرس بار کاؤنسل میں مشین کی رونمائی کی جائے گی ۔ شبلی فراز نے کہاکہ ہماری ووٹنگ مشین بھارتی سسٹم سے بہتر ہے،اپوزیشن کو بلایا جائے گا لیکن مخالفت برائے مخالفت کا کوئی علاج نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن میں آرمی پولیس کی تعیناتی سے اس مشین کا تعلق نہیں ہے،ووٹنگ مشین کی قیمت امپورٹ کی گئی مشینوں کی قیمت سے کم ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 58 کے قریب لسٹ دی تھی مشین ان تمام معیار پر پورا اترتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مزید کوئی تبدیلی کا کہا تو وہ بھی پوری کی جائیں گی،تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے پاس ہم جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہ اکہ فافن اور یو این ڈی پی کو بھی ہم نے مشین دکھانے کیلئے بلایا، فافن اور یو این ڈی پی کی جانب سے کسی خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…