ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماہِ ربیع الاوّل میں سرکارِ مدینہؐ کی عمر مبارک کی نسبت سے 63اجتماعی شادیاں کرنے کا فیصلہ

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے (این این آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور جماعت اہلسنت کامونکے کا ایک اہم اجلاس الحاج امجد علی چشتی کی زیر صدارت میرین ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ ربیع الاوّل میں سرکارِ مدینہ کی عمر مبارک کی

نسبت سے 63اجتماعی شادیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک شادی پر تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ آئے گا۔ دلہن اور دلہا کی طرف سے 20-20افراد شادی میں شرکت کریں گے۔ جہیز میں ضرورت کی تمام اشیاء تحفے میں دی جائیں گی۔ جس کی ایک گھر کو چلانے میں ضرورت ہوتی ہے۔ تمام مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا جائے گا۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں، حاجی امیر افضل خاں، حاجی محمد علی چشتی، حاجی محمد ریاض چشتی، حاجی محمد شفیق خرم، حاجی محمد اسلم، شیخ زین، فہیم، حاجی محمد رمضان، حاجی محمد نواز، حاجی عبدالحفیظ ودیگر موجود تھے۔ الحاج امجد علی چشتی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نفسانفسی کے اس دور میں آپ خوش قسمت ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو اس نیک کام کیلئے چنا۔ اﷲ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اس میں برکت ہوتی ہے۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آپ کے تعاون سے ہی اب تک 792 بچیوں کی شادیاں کرچکے ہیں اور آئندہ بھی آپ کا تعاون رہے گا۔ اﷲ آپ کے مال جان کی حفاظت فرمائے۔ کامونکے میں بہت جلد آئی ہسپتال کا آغاز بھی کردیا جائیگا۔اجتماعی شادیاں 3نومبر بروز بدھ کو سلام میرج ہال میں منعقد ہونگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…