گوجرانوالہ ( آن لائن ) گوجرانوالہ میں محلے دار نے ہی 6 سالہ بچی کو مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا جہاں متاثرہ بچی دینی تعلیم کے حصول کے لیے مدرسے گئی تو ملزم بچی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی جو بچی کا محلے دار ہے۔بعد ازاں پولیس نے بلال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا اور تصویر دکھائے جانے پر متاثرہ بچی نے بھی ملزم کی شناخت کرلی۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔