ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران نے طالبان کی درخواست مان لی

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے طالبان کی درخواست کے بعد افغانستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات دوبارہ شروع کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی آئل ، گیس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمدکنندگان کی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی درخواست پر چند

روز قبل ایندھن کی برآمدات بحال کردی گئی تھیں۔طالبان نے گذشتہ ہفتے افغانستان پر کنٹرول سنبھال لیا تھا۔اس کے بعد بڑے شہروں میں افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا تھا اورلوگوں وہاں سے دیہات کا رخ کرنے لگے۔ دارالحکومت کابل سے ہزاروں افغانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پڑائو ڈال دیا تھا۔اس چند روزہ افراتفری کے دوران میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا تھا اور گیسولین کی قیمت 900 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھی۔طالبان کی نئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایرانی حکومت سے تاجروں کے لیے سرحدکھلی رکھنے کی درخواست کی تھی۔تہران میں ایرانی پٹرولیم برآمدکنندگان کی یونین کے بورڈ ممبراور ترجمان حامد حسینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے ایران کو یہ پیغام بھیجا تھا کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی برآمد جاری رکھ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ایرانی تاجروں نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال پراپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔اس کے علاوہ طالبان نے ایران سے درآمد کیے جانے والے ایندھن پر ٹیرف میں بھی 70 فی صد تک کمی کردی ہے۔انھوں نے اس ضمن میں افغان کسٹم تنظیم کی ایک دستاویزی بھی دکھائی ہے۔واضح رہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ملک کو گیسولین اور گیس آئل برآمد کرتا ہے۔ایک سرکاری دستاویزکے مطابق ایران نے مئی 2020 سے مئی 2021 تک افغانستان کو چار لاکھ ٹن ایندھن برآمد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…