راولپنڈی(مانیٹرنگ،آن لائن) سگی ماں نے ہسپتال میں اپنے ہی آٹھ ماہ کے بچے کو مارنے کی کوشش کی، جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سونیا نامی خاتون نے اپنے آٹھ ماہ کے بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کی
لیکن فوراً ہی تین نرسیں اس تک پہنچ گئیں اور بچے کو بچا لیا۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں خاتون کی طرف سے اپنے بچے کا گلا دبانے کا مقدمہ درج کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے، سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے،اگرچہ بچے کا والد قانونی کاروائی نہیں کروانا چاہتا تاہم چونکہ معاملہ بچے کی زندگی کا ہے اور تفتیش طلب ہے لہٰذا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے خاتون سونیا بی بی کے شوہر منیر احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ ہمارا پہلے بھی ایک بچہ 9 سال زیر علاج رہنے کی وجہ سے فوت ہو گیا تھا،پہلے بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی کی دماغی حالت درست نہیں ہے بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی شدید دکھ اور غم میں مبتلا اور دماغی طور پر سٹیبل نہیں ہے میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتااگرچہ بچے کا والد کوئی قانونی کاروائی نہیں کروانا چاہتا،ہم چونکہ معاملہ بچے کی زندگی کا ہے اور تفتیش طلب ہے،لہٰذاسی پی او کی ہدایت پر واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاجارہاہے۔